کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران کے مقام کاہان میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملے میں قابض فوج کا میجر ہلاک ہوگیا ہے ۔
قابض پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے میجر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ بلوچستان آواران کے علاقے کاہان میں گزشتہ رات فورسز کی چوکی پر حملہ مسلح افراد نے حملہ کیا فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر ہلاک جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔