Homeخبریںفلپائنی لڑکا 20 گھنٹے تک ریفریجریٹر میں پناہ لیکر معجزانہ طور پر...

فلپائنی لڑکا 20 گھنٹے تک ریفریجریٹر میں پناہ لیکر معجزانہ طور پر بچ گیا

منیلا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق 11 سالہ فلپائنی لڑکا 20 گھنٹے تک ریفریجریٹر میں پناہ لے کر لینڈ سلائیڈنگ سے معجزانہ طور پر بچ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، لڑکا، جس کا نام جاسمے تھا، اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پر تھا جب جمعے کے روز فلپائن کے بے بے شہر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ان کا گھر ڈوب گیا۔

مٹی کے تودے نے لڑکے کے گھر کو گھیرے میں لے لیا تھا کہ اسی دوران 11 سالہ لڑکے نے اپنی عقل کا استعمال کرتے ہوئے خود کو ریفریجریٹر میں بند کرلیا، اس کے بعد اس نے اپنے آپ کو طوفان سے بچانے کے لیے تقریباً 20 گھنٹے ریفریجریٹر کے اندر ہی گزارے۔

آخرکار نجات اس وقت آئی جب ریسکیو ٹیم نے ریفریجریٹر کو ندی کے کنارے پر دیکھا، جس کے بعد ریسکیو عملے نے جاسمے کو باہر نکالا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے ریفریجریٹر کو مٹی سے تابوت کی طرح باہر نکالا اور پھر 11 سالہ بچے کو عارضی اسٹریچر میں منتقل کیا۔

عملے نے بتایا کہ بچے نے ان سے جو پہلے الفاظ کہے وہ یہ تھے کہ”مجھے بھوک لگی ہے۔”

جاسمے ہوش میں تھا اور آزمائش کے دوران اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، اس کے بعد اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کا آپریشن ہوا۔

Exit mobile version