Homeخبریںاسکیم کے نام پر ایک بار پھر ہماری زمینوں پر قبضے کی...

اسکیم کے نام پر ایک بار پھر ہماری زمینوں پر قبضے کی کوششیں کی جارہی ہیں: اہلیانِ نیوکاہان

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اہلیانِ نیوکاہان کوئٹہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایس ڈی او قیوم شاہ نے مختلف طریقوں سے دھمکیاں دی ہیں کہ وہ نیوکاہان کوئٹہ میں اپنی اراضیات کو خالی کریں جہاں پر کیو ڈی اے سکیم بنانا چاہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پوری بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری اراضیات پر میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کیخلاف ہمارا ساتھ دیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے اراضیات کسی صورت خالی نہیں کریں گے یہ زمین ہمیں 1993 کو افغانستان کی جلاوطنی ختم کرنے کے بعد اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ تاج محمد جمالی نے تمام بلوچ قبائل کی موجودگی میں ہمیں دی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے اراضیات کسی کو ایک منٹ بھی خالی کرکے نہیں دیں والے چاہے ہماری جان بھی چلی جائے ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم تمام اہلیانِ نیوکاہان کوئٹہ پوری بلوچ قوم سے مدد کی اپیل کرتی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اہلیانِ نیوکاہان کی جانب سے واضح کی جاتی ہے اگر اس میں کوئی بھی مری ملوث ہے تو انہیں بھی یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنی یہ خواب ذہن سے نکالے اور نیوکاہان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے بھی نہ دیکھے۔

Exit mobile version