Homeخبریںافغانستان میں دھماکہ سے بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 3افراد جاں...

افغانستان میں دھماکہ سے بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 3افراد جاں بحق

بلخ ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کی مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ کے صدرِ مقام مزار شریف میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ریاستی گورنر انتظامیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

 مقامی میڈیا نے طالبان کے ہاتھوں صوبہ بلخ کے گورنر داؤد مزمل کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع نے ’’العربیہ‘‘ اور ’’الحدث‘‘ کو بتایا کہ صوبہ بلخ کے گورنر سمیت تین افراد دھماکے میں مارے گئے جو ایک انتظامی اجلاس کے دوران ہوا۔

کہا جاتا ہے کہ داؤد مزمل طالبان میں ایک اہم فوجی رہنما تھے اور ان کے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ گہرے تعلقات تھے۔ وہ برسوں پہلے ایک ایرانی سرکاری چینل کے لیے ایک دستاویزی فلم میں نظر آئے تھے۔ اس دستاویز میں امریکیوں کے خلاف اپنی لڑائی کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ داوؤ مزمل نائب وزیر داخلہ اور پھر طالبان حکومت کے تحت صوبہ بلخ کے گورنر بن گئے۔

Exit mobile version