جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںافغانستان میں ریاستوں کے مابین غیر اعلانیہ جنگ ہے: اشرف غنی

افغانستان میں ریاستوں کے مابین غیر اعلانیہ جنگ ہے: اشرف غنی

جرمنی( ہمگام نیوز)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ‘دہشت گردی ہمارے عہد کا واضح چیلنج ہے۔ اس چیلنج پر فتح پانے کے لیے ایک پوری نسل کی جانب سے عزم و ہمت درکار ہے۔’اتور کو جرمنی کے شہر میونخ میں سکیورٹی کے اُمور پر ہونے والی اہم کانفرنس میں افغان صدر نے خطاب کیا اور اپنے خطاب کے اہم نکات پر مشتمل ٹویٹس کیں۔انھوں نے کہا کہ ‘ہم ایک ایسے عہد میں جی رہے ہیں جہاں ‘آرڈر’ (یعنی نظم و ضبط) کو نئے سرے سے بیان کیا جا رہا ہے۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس سود مند، پریشان کن یا تباہ کن بناتے ہیں۔’انھوں نے پاکستان اور افغانستان سرحد پر حالیہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی اچھا یا برا دہشت گرد نہیں ہوتا اور جب تک یہ تفریق اور تقسیم رہے گي ہم ہارتے رہیں گے۔’اشرف غنی نے کہا کہ ‘افغانستان میں جاری جنگ خانہ جنگی نہیں۔ یہ منشیات کی جنگ ہے یہ دہشت گردوں کی جنگ ہے اور یہ ریاستوں کے مابین غیر اعلانیہ جنگ ہے۔’انھوں نے امید ظاہر کی کہ ‘ہم دشت گردی کے مقابلے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، ہوں گے اور ضرور ہونا چاہیے کیونکہ آنے والی نسل کی زندگی اور خوشحالی اس پر منحصر ہے۔’

یہ بھی پڑھیں

فیچرز