Homeخبریںافغان طالبان کے ہاتھوں اغواء کے بعد پاکستان کے حوالے کئے گئے...

افغان طالبان کے ہاتھوں اغواء کے بعد پاکستان کے حوالے کئے گئے 9 بلوچوں میں سے مزار بلوچ بازیاب

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع علاقے نوشکی کے قریب شوراوک ،سرلٹھ سے 2014 کو افغان طالبان نے 9 بلوچ اغواء کرکے پاکستان کے حوالے کئے تھے۔

طالبان کے ہاتھوں اغواء اور پھر پاکستان کے حوالے کئے گئے تمام 9 افراد کو پاکستان نے لاپتہ ہی رکھا اور تمام افراد کو طویل عرصے تک منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

اس سے پہلے بھی کچھ عرصہ قبل اغواء کئے گئے 9 افراد میں سے شہزادلانگو اور مٹھا خان ساسولی بازیاب ہوئے تھے۔

ذرائع نے ہمگام نیوز کو بتایا ہے کہ آج مزار ساسولی بازیاب ہوگیا ہے جبکہ باقی 6 افراد ابھی تک پاکستانی فوج کی تحویل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز