Homeخبریںاورماڑہ، پدی زر کے سمندری حدود سے صندوق میں بند دو افراد...

اورماڑہ، پدی زر کے سمندری حدود سے صندوق میں بند دو افراد کی لاشیں برآمد

اورماڑہ (ہمگام نیوز) پدی زر کے مقام پر بحیرہ عرب سے کھلے آسمان سے آنے والے مشکوک صندوق سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بکسوں میں موجود نامعلوم افراد کی لاشیں کافی عرصہ پرانی ہیں جو کہ اب شناخت کے قابل نہیں رہیں۔

نامعلوم افراد لاشیں جس صندوق سے برآمد ہوئی ہیں اس پہ سرخ رنگ سے انگریزی میں ہیلپ (مدد) کا لفظ لکھا ہوا ہے، مشکوک صندوق سے لاشوں کے ساتھ ایک ایرانی اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

Exit mobile version