Homeخبریںاورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر باؤزر اور کار میں خوفناک تصادم آگ...

اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر باؤزر اور کار میں خوفناک تصادم آگ بھڑک اٹھی 6 افراد ھلاک

اورماڑہ ( ہمگام نیوز ) کوسٹل ہائی وے N-10 پر زون-I اورماڑہ کے علاقے B2 میں باؤزر اور ٹویوٹا کرولا کارکے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی کے مطابق ٹویوٹا کرولا رجسٹریشن نمبر BJN-481 تربت کی جانب جا رہی تھی جبکہ باؤزر کراچی کی سمت رواں دواں تھا۔ دونوں گاڑیوں کے درمیان زوردار تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 6 افراد خواتین وبچوں سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ کرولا کے ڈرائیور کی شناخت اسلم کے نام سے کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز