Homeخبریںاڑتالیس 48 گھنٹوں میں 11 بلوچوں کی پھانسی ۔ رپورٹ

اڑتالیس 48 گھنٹوں میں 11 بلوچوں کی پھانسی ۔ رپورٹ

زاہدان( ہمگام نیوز ) رسانک نیوز کے مطابق جیسے جیسے زاہدان اور خاش کے خونی جمعے کی برسی قریب آرہی ہے ایران کی حکومت نے بلوچستان کے عوام کے لیے ایک نئی لکیر کھینچنے کے لیے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان سمیت ایران کے مختلف جیلوں میں 11 بلوچ شہریوں پھانسی دے دی ہے۔

ان پھانسیوں کے علاوہ گزشتہ چند دنوں میں ایران کی حکومت کی پولیس فورسز کی براہ راست فائرنگ سے بڑی تعداد میں بلوچ سوختبر (تیل کے کاروبار سے منسلک) شہید ہوگئے ہیں۔

 ایران کی حکومت کی یہ مظالم ایک ایسی مقبوضہ قوم میں خوف پیدا کرنا ہے جو مہینوں سے اپنے شہداء کے خون کا انصاف مانگ رہی ہے اور ان کے خون کو کسی صورت ضائع نہیں کرے گی۔

 یہ نسل کشی عالمی برادری کی مکمل خاموشی کے ساتھ کی جاتی ہے، جو “نفت سیاہ” کے بدلے بلوچستان میں ایران کی حکومت کے خونریزی پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔

Exit mobile version