ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر ۲۶ ستمبر کو پہرہ/ایرانشہر کے بامری فیول اسٹیشن کو آگ لگ گئی ـ
یہ واقعہ آج دوپہر سے پہلے پہرہ کے مکران اسٹریٹ پر پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق اس آگ میں یہ اسٹیشن اور ایک گاڑی مکمل طور پر جل گئے ـ
اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ـ


