Homeخبریںایرانشہر میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں بلوچ شہری کی شہادت...

ایرانشہر میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں بلوچ شہری کی شہادت ، شناخت مرتضیٰ ستودہ کے نام سے ہوئی

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں قابض ایرانی فوج و سکیورٹی فورسز کے ساتھ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں شہید ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ذرائع نے شہید ہونے والے شہری کی شناخت 26 سالہ مرتضیٰ ستودہ ولد نظر محمد کے نام سے کی ہے، جو کہ ایرانشہر کے علاقے ابتر کے رہائشی تھے۔

ذرائع کے مطابق مرتضیٰ ستودہ اور قابض ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ ایرانشہر کے غریب آباد علاقے میں ہوئی، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ جھڑپ کے دوران مرتضیٰ ستودہ مارے گئے۔

 ذرائع اور عینی شاہدین نے اس سے قبل بتایا تھا کہ جھڑپ کے بعد ایرانی فوج اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور لوگوں کو جائے وقوعہ کے قریب جانے سے روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران قابض ایرانی فورسز نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں، جن میں آر پی جی بھی شامل تھی، استعمال کیے۔ ذرائع کے مطابق مرتضیٰ جس مکان میں موجود تھے، کئی گھنٹوں کی جھڑپ کے بعد اسے لوڈر مشین کے ذریعے منہدم کر دیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مرتضیٰ ستودہ نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں بنائی گئی ایک ویڈیو میں اپنے دوستوں، اہل خانہ اور رشتہ داروں سے معافی اور درگزر کی درخواست کی اور کہا کہ ان کی زندگی کا وقت اب ختم ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز