شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںایرانشہر کے علاقے آبادان سے پھانسی پر لٹکائے گئے بلوچ شہری کی...

ایرانشہر کے علاقے آبادان سے پھانسی پر لٹکائے گئے بلوچ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایرانشہر(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق منگل گزشتہ روز پہرہ (ایرانشہر) سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر آباد گاؤں کے نالے سے مقامی لوگوں نے ایک بلوچ شہری کی لاش دریافت کی۔

 اس شہری کی شناخت پہرہ کاؤنٹی کے گاؤں کوہگان ڈمن سے تعلق رکھنے والے آریان صادقی پور کے طور پر بتائی گئی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق آریان کی لاش مقامی لوگوں کو آبادان کے نالے میں لٹکی ہوئی ملی اور اس پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے۔

 ان کی موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز