Homeخبریںایرانی صدر دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے آئینے کی طرف دیکھے،؛امریکی...

ایرانی صدر دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے آئینے کی طرف دیکھے،؛امریکی سفیرنکی ہیلی

واشنگٹن (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نکی ہیلی نے اہواز میں فوجی پریڈ تقریب پر حملے سے متلعق ایرانی صدر حسن روحانی کی تنقید کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پر الزامات لگانے سے پہلے روحانی آئینے میں اپنا چہرہ دیکھے تاکہ ان کو ان حملوں کے اسباب نظرآئیں۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران نے ایک بہت طویل مدت میں اپنے عوام کو جبر اور استبداد کی حالت میں دبا کے رکھا ہے۔
نیکی ہیلی نے روحانی کی طرف سے امریکہ پر شدید تنقید کے جواب میں یہ بات کہی تھے، جس میں روحانی نے عرب اہواز میں عسکری پریڈ کے دوران حملوں کے الزامات امریکہ اور ایک خلیجی ملک پرلگائے تھے۔ جس میں 29 سے زاید لوگ مارے گئے تھے اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ قتل ہونے والوں میں 12 کا تعلق ایرانی پاسدارن انقلاب سے بتایا جاتا ہے۔۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان حملوں کی زمہ داری دو تنظیموں نے قبول کی تھی جن میں ایک کا تعلق عرب اہوازی مزاحمت سے ہے جو ایرانی قبضہ گیریت کے خلاف ہے جبکہ دوسرا تنظیم داعش کا ہے، لیکن ابھی تک دونوں نے اپنے بیان کی تصدیق خاطر کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ہے۔ادھر انکی ہیلی نے کہا:’’ ایرانی ہم پر جو چاہیں الزام تراشی کرسکتے ہیں لیکن انھیں جو کام کرنے کی ضرورت ہے، وہ یہ کہ وہ آئینے کی طرف اپنا چہرہ دیکھیں‘‘۔اہواز میں فوجی پریڈ پر حملے کے بعد ایران کے مختلف اعلیٰ عہدے داروں نے اشتعال انگیز بیانات جاری کیے ہیں۔انھوں نے امریکہ اور خطے میں دوسرے ممالک پر اس تباہ کن حملے اور خونریزی کا الزام عاید کیا ہے اور سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔سپاہ ِ پاسداران انقلاب نے اس حملے کا ’’ تباہ کن اور ناقابل فراموش‘‘ انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version