Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات چار افراد جانبحق، ایک...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات چار افراد جانبحق، ایک لاش چھ روز بعد بھی ورثا کے حوالے نہ ہو سکی

زاہدان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں چار بلوچ شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک 21 سالہ بلوچ سوختبر قابض ایرانی فوج سپاہِ پاسداران کی مبینہ براہِ راست فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین سوختبر اور ایک ریٹائرڈ استاد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زاہدان، میرجاوہ شاہراہ پر جمعہ 6 نومبر 2026 کو قابض ایرانی فوج سپاہِ پاسداران سے وابستہ سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ براہِ راست فائرنگ سے 21 سالہ بلوچ سوختبر یونس برہان زہی شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق یونس ولد عمر، زاہدان کا رہائشی ہے اور سوختبری کے ذریعے اپنے خاندان کا گزر بسر کرتا تھا۔ واقعے کے بعد اسے زاہدان کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ہاتھ کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے ہاتھ بچنے یا کاٹنے کے امکانات 50، 50 فیصد بتائے ہیں۔ ایک مقامی ذریعے کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے کسی پیشگی تنبیہ یا وارننگ کے بغیر اس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

ایک اور واقعے میں سرباز کے مرکزی شہر کلات میں اتوار 8 نومبر 2026 کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ ریٹائرڈ استاد جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت مہراب آسکانی کے نام سے ہوئی ہے، جو سرباز کا رہائشی تھا۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کلاشنکوف سے اسے براہِ راست نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

اس کے علاوہ ایرانشہر کے قریب بزمان کے علاقے سہرکان میں اتوار 8 نومبر 2026 کو ایندھن سے بھری گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں نوجوان بلوچ سوختبر جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت امید شہ بخش ولد خدا رحم، تقریباً 26 سال، ساکن ایرانشہر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ گاڑی میں ڈیزل لے کر سفر کر رہا تھا کہ اچانک ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثے میں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

مزید برآں اصفہان میں جندق چیک پوسٹ کے قریب پیر 2 نومبر 2026 کو فوجی اہلکاروں کی جانب سے تعاقب کے دوران گاڑی الٹنے سے ایک بلوچ سوخت بر جاں بحق ہوگیا، تاہم واقعے کے چھ روز گزرنے کے باوجود اس کی لاش ورثا کے حوالے نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے سوخت بر کی شناخت وحید گورگیج ولد عبدالغفور، ساکن زاہدان کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق وحید کی گاڑی کا فوجی اہلکار تعاقب کر رہے تھے کہ جندق چیک پوسٹ کے قریب گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ اہل خانہ کو واقعے کے دو روز بعد اس کی موت کی اطلاع دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کو چھ روز گزرنے کے باوجود حکام نے تاحال اس کی لاش خاندان کے حوالے نہیں کی، جس سے اہل خانہ شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں روزگار کے محدود مواقع، غربت اور معاشی محرومیوں کے باعث ہزاروں بلوچ شہری مجبوری کے تحت سوختبری سے وابستہ ہیں۔ اس غیر محفوظ پیشے سے منسلک افراد کو ایک طرف سڑکوں کی خستہ حالی اور غیر معیاری گاڑیوں کے باعث جان لیوا حادثات کا سامنا ہے، جبکہ دوسری طرف بعض واقعات میں انہیں قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور تعاقب کا نشانہ بھی بننا پڑتا ہے۔ نتیجتاً ہر سال متعدد افراد ہلاک یا مستقل مع

ذوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز