موسیٰ خیل ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ موسیٰ خیل کے علاقے چنجن میں پیٹرول سے بھری تین گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے اور زخمی کو نکالنے میں مدد کی۔


