Homeخبریںایران شہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایران شہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز منگل کو ایرانشہر میں ریلوے پل کے قریب ایرانشہر محور پر ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر (پہرہ) میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ یاسر خاشی جمالزہی ولد قاسم ساکن خاش جانبحق ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق منگل کی شام ایرانشہر محور پر ایک کار میں سوار مسلح افراد نے یاسر کو ریلوے ریلوے پل کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنا ۔

 ذرائع نے مزید کہا یاسر ریلوے کمپنی کا ملازم تھا اور منگل کی شام کو کام کی جگہ پر اسے نشانہ بنایا گیا ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Exit mobile version