چهارشنبه, می 1, 2024
Homeانٹرنشنلایران کے پراکسی حزب اللہ نے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا۔

ایران کے پراکسی حزب اللہ نے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا۔

بیروت (ہمگام نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبے عرامشہ میں فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی فوجیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اس نے شمالی اسرائیل میں گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرون سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ عین البال اور شہابیہ میں مزاحمت کار سپاہیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز