Homeخبریںایرندگان کے پوسار گاؤں میں باغات میں آگ لگ گئی

ایرندگان کے پوسار گاؤں میں باغات میں آگ لگ گئی

ایرندگان(ہمگام نیوز ) بروز منگل شام کو خاش ضلع کے ایرندگان سیکشن میں واقع پوسار گاؤں میں باغات اور کھجور کے درختوں کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔

 9 بجے کے قریب پیش آنے والے اس واقعہ کی وجہ کے بارے میں خبر ملنے تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد گاؤں والے جائے وقوعہ پر گئے اور آگ پر قابو پالیا۔

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں باغات اور جنگلات میں میں پر اسرار طور پر کئی برسوں سے آگ لگ رہی ہے تاہم آج تک اس کی وجہ کوئی نہیں جان سکا اور نہ ہی حکومتی ادارے ان وجوہات پر دہان دے رہے ہیں ۔

Exit mobile version