Homeخبریںعیسٰی خان ولد تیمِر مری بازیاب ہوگئے

عیسٰی خان ولد تیمِر مری بازیاب ہوگئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار عیسیٰ خان مری ولد تیمر خان مری بازیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عیسیٰ خان مری کو 17 جون 2016 قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے جبری گُمشدگی کے بعد لاپتہ کردیا تھا جو پانچ سال کے طویل عرصے تک اذیت خانوں میں ٹارچر برداشت کرتے رہے۔ عیسیٰ خان مری کو اُس وقت جبری گُمشدگی کا شکار بنایا گیا تھا جب وہ ہزار گنجی نیو کاہان سے مستونگ میں ایک حکیم کے پاس علاج و معالجے کے لئے جارہے تھے کہ قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے راستے میں ہی حراست میں لیکر جبری گُمشدگی کا شکار بنایا جو بالآخر آج بازیاب ہوگئے۔

Exit mobile version