Homeخبریںبالیچہ کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

بالیچہ کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے اٹھائیس مئی کو شام ساڑھے سات بجے کیچ کے علاقے تمپ بالیچہ میں پاکستانی فوج کی ایک کیمپ کونشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے کیمپ کے مغربی مورچے کو قریب سے راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ راکٹ مورچہ اور کیمپ کے اندرگرےاور زور دھماکوں سے پھٹ گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچاہے۔ فائرنگ و راکٹ حملوں کے جواب میں قابض فوج نے حواس باختگی میں عام آبادی پر فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن فوج نے عام آبادیوں میں کیمپ اور چوکیاں قائم کرکے لوگوں کی سیاسی ،سماجی و معاشرتی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے۔ جبکہ بی ایل ایف کے اہداف بلوچ عوام کی آزاد وخوشحال زندگی کا ضامن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version