Homeخبریںبانڑی بلوچ کا اپنے ماموں ممتاز بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لیے...

بانڑی بلوچ کا اپنے ماموں ممتاز بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لیے بلوچ وائس فار جسٹس کے ساتھ کمپین چلانے کا اعلان

خضدار (ہمگام نیوز) ممتاز بلوچ کی جبری گمشدگی کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ممتاز بلوچ، جنہیں 6 ستمبر 2022 کو خضدار سے تیسری بار جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ممتاز بلوچ کی بھانجی، بانڑی بلوچ نے اپنے ماموں کی گمشدگی کے حوالے سے اظہارِ افسوس کیا اور تمام انسانی حقوق کے کارکنوں اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ممتاز بلوچ کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔

بانڑی بلوچ نے کہا کہ ان کے ماموں کو اس سے قبل بھی دو بار جبری طور پر گمشدہ کیا گیا تھا اور تشدد کے بعد رہا کیا گیا، لیکن اس بار ممتاز بلوچ کی گمشدگی کو دو سال گزر چکے ہیں اور ان کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔

اس موقع پر بلوچ وائس فار جسٹس نے 6 ستمبر کو ممتاز بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف کمپین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ بانڑی بلوچ نے تمام سیاسی و سماجی کارکنوں، وکلاء، طلباء، اور صحافیوں سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کمپین میں حصہ لے کر ممتاز بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے لیے اپنی آواز اٹھائیں۔

اس مہم کے دوران
“#ReleaseMumtazBaloch”
ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جائے گا تاکہ ممتاز بلوچ اور دیگر جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے عالمی سطح پر توجہ مبذول کی جا سکے۔

Exit mobile version