Homeانٹرنشنلبلغاریہ اور رومانیہ شینگن ویزا فروی زون میں شامل ہو گئے۔

بلغاریہ اور رومانیہ شینگن ویزا فروی زون میں شامل ہو گئے۔

بخارسٹ: (ہمگام نیوز) بلغاریہ اور رومانیہ کو یورپی یونین کے شینگن ویزا فری زون میں شامل کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین نے اعلان کیا کہ بلغاریہ اور رومانیہ شینگن میں شامل ہو گئے ہیں اور فضائی اور سمندری سرحدی کنٹرول کو آج سے ختم کر دیا گیا ہے۔

وان ڈر لین نے کہا کہ اس سے یورپ بھر میں یورپی یونین کے لاکھوں شہریوں کو فائدہ پہنچے گا اور شینگن کا خطہ مضبوط ہوگا۔

یورپی یونین کمیشن کے اندرونی امور کی ذمہ دار رکن یلوا جوہانسن نے یہ بھی کہا کہ اگلے مرحلے میں زمینی سرحدوں پر کنٹرول ختم کر دیا جائے گا اور اس پر سال بھر رکن ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت میں بحث کی جائے گی۔

یاد رہے کہ رومانیہ اور بلغاریہ 2007 میں یورپی یونین کے رکن بنے تھے ۔

آسٹریا طویل عرصے سے غیر قانونی نقل مکانی میں اضافے کے خدشے پر شینگن میں دونوں ممالک کو شامل کرنے کی مخالفت کرتا رہا ہے۔

یہ معاہدہ گزشتہ سال کے آخر میں طے پایا تھا۔

Exit mobile version