شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںبلوچستان آپریشن میں فضائیہ کے لڑاکا طیارے استعمال کئے جائیں گے

بلوچستان آپریشن میں فضائیہ کے لڑاکا طیارے استعمال کئے جائیں گے

اسلام آباد(ہمگام نیوز)  بلوچستان میں آزادی پسندوں کے خلاف فضا ئی آپریشن پرغور شروع کردیا گیا ہے۔  بلوچستان میں پاکستان فضا ئیہ کے لڑاکا طیارے فضا ئی آپریشن میں حصہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک بلوچستان میں فضا ئی آپریشن کی منظوری دی جا سکتی ہے۔بلوچستان میں آپریشن کی ذمہ داری ایف سی کو سونپی گئی ہے۔انٹیلی جنس اداروں نے بلوچستان میں پناہگاہوں کی نشاندہی کر لی ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت سفارشات اعلی سول وعسکری قیادت کو بھجوائی گئی ہیں۔آزادی پسندوں کے خلاف فضا ئی کارروائیاں انٹیلیجنس رپورٹ پر کی جا ئیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فضائی آپریشن کافیصلہ بلوچستان میں آزادی پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر کیا گیا ۔ آپریشن کا مقصدپاک چین اقتصادی راہداری کو بھی محفوظ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز