Homeخبریںبلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں تیزی لانے کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی...

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں تیزی لانے کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ‎وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب سے تمام لاپتہ افراد کی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ بازار میں ریلی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں بی ایس او پجار، نیشنل پارٹی،بی این پی سمیت سیاسی پارٹیاں اور طلبا ء تنظیموں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرے میں لاپتہ افراد کی فیملیاں،نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسلئہ روز بہ روز سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے ایسا گھر نہیں بچا ہے جس گھر سے کوئی بندہ لاپتہ نہ ہوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ مکمل طور پر رُک گیا ہے جبکہ بلوچستان کی مختلف علاقوں سے گزشتہ میہنے چالیس سے زائد بلوچوں کی جبری گمشدگی طوپر لاپتہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریاست سے اپیل کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے تا کہ مسنگ پرسنز کی فیملیز کو اس انتظار سے نجات ملے۔

Exit mobile version