Homeخبریںبلوچستان میں قابض ایرانی فوج کی افغانستان کے بلوچ آبادی پر حملے

بلوچستان میں قابض ایرانی فوج کی افغانستان کے بلوچ آبادی پر حملے

نیمروز (ہمگام نیوز ) گزشتہ روز سے بلوچستان میں قابض ایرانی فوج کی طرف سے افغانستان کے بلوچ اکثریتی صوبہ نیمروز پر بمباری جاری ہے ۔دوسری طرف طالبان نے بھی ایران کے حملوں کا جواب دیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے جوابی حملوں سے ایران کے تین فوجی مارے گئے۔ اور افغانستان فوج نے بھاری دفاعی ہتھیار کے ساتھ نیمروز کی طرف روانہ کیے ہے ۔ ادھر افغانستان کے وزارت دفاع نے اپنے موقف میں بتایا کہ

” بدقسمتی سے آج ایک بار پھر ایرانی فوج نے افغانستان کے صوبے نیمروز کے ضلع کنگ کے سرحدی علاقوں پر فائرنگ شروع کر دی اور لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

افغانستان کسی بھی مسئلے کے لیے مذاکرات کو ایک معقول راستہ سمجھتی ہے، وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے منفی اقدامات اور جنگ کے لیے بہانے تلاش کرنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ایرانی صدر نے افغانستان کو پانی کے مسلئے پر دھمکی دیا تھا جس کی افغان عوام اور حکومت نے شدید مذمت کی تھی اور کہا کہ ایران پانی کو جواز بنا کر افغانستان پر کبھی بھی حملہ کر سکتا ہے ۔

افغانستان کے صحافی حبیب خان نے ایران کے حوالے سے لکھا ہے طالبان اور ایران کے درمیان سرحدی جھڑپ کے بعد، کچھ حکومت نواز ایرانی ٹویٹر اکاؤنٹس نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے کمال خان ڈیم کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کریں ۔

Exit mobile version