Homeخبریںبلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کمیشن نے کام شروع کردیا

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کمیشن نے کام شروع کردیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے حکومت پاکستان کے تشکیل کردہ کمیشن نے کام شروع کردیا۔ کمیشن کے تحت آج بارہ لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت ہوگی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق کمیشن کی سربراہی سابق جسٹس غوث بخش کررہے ہیں۔ پہلے روز کوئٹہ کے11 اور ڈیرہ بگٹی کے1 لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔کمیشن 26 جون تک لاپتہ افراد سے متعلق کیسز کی سماعت کریگا، پانچ روزہ سماعت کے دوران 59 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جائے گی جن میں مستونگ،قلات،آواران،خضدار،نوشکی،کوئٹہ اور ہرنائی سے لاپتہ افراد کے کیسز شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں کمیشن حکومت پاکستان نے تشکیل دیا ہے۔

Exit mobile version