Homeخبریںلاپتہ افراد ، شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2117دن ہوگئے

لاپتہ افراد ، شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2117دن ہوگئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز )لاپتہ افراد ، شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2117دن ہوگئے ، اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بلوچ قومی یکجہتی کونسل کے چیئرمین آغااشرف دلسوز اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد شہداء کے لواحیقین سے اطہار ہمدردی کی اور پھر تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے کہاکہ کہ فکر عمل اور قول و فعل میں باہم مربوط اور ہم اہنگ رشتے کی برقراری محض حقوق کی جد وجہد کی کامیابی کیلئے ہی ناگزیر بنیں بلکہ محکوموں, مظلوموں میں اعتماد ، احترام کے لازمین تقاضے کی تکمیل کے لئے ایک اعلیٰ انسان و اخلاقی قدر بھی ہے محکوم و غلام اور جبر و استحصال کے شکار معاشروں میں ایسی رد انقلابی محکومی اور جبر ا ستبداد کے خاتمے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں۔ لیکن عملی طورپر اپنے دعووں کے قطبی برعکس و ہ انہی بلا دست قوتوں اور ان محافظ نو ابادیاتی معاشی وسیاسی نظام اور ڈھانچوں سے مفاداتی سمجھوتوں کیلئے سرگرم رہتی ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ داعش جو ایک بھیانک درندے کی شکل میں بلوچ فزندوں کو نگلنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔

Exit mobile version