Homeخبریںبلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ شروع، مزید ہزاروں کیسز رپورٹ

بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ شروع، مزید ہزاروں کیسز رپورٹ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے ، بلوچستان بھر میں مختلف بیماریوں کے مزید 3963 رپورٹ ہوئے
۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ روز اسہال کے 947 ، سانس کے امراض کے 1055 ۔ جلد کے امراض کے 1043 ، ہیضہ کے 77 ، ملیریا کے 675 ، آنکھوں کے انفکشن کے 165 جبکہ ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد صحت کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 3963 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر اب تک 2295 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 570364 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے ۔
واضح رہے یہ سب سرکاری اعلانات ہیں لیکن بلوچستان کے سیلاب زدگان کی صورتحال مختلف ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز