سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچستان میں کینسرکی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے

بلوچستان میں کینسرکی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے

کوئٹہ( ہمگام نیوز) بلوچستان میں کینسر کے مر یضوں کی تعداد میں اضافے پر ڈاکٹر تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔بلوچستان میں گذشتہ دو سال کے دوران کینسر کے چار ہزار سے زائد مریضوں کا اندراج کیا جا چکا ہے جن میں کمسن بچے اور خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔کو ئٹہ میں بو لان میڈیکل کالج کے شعبہ کینسر کے سر براہ ڈاکٹر زابد محمود کا کہنا ہے کہ سال 2015 کے دوران بی ایم سی میں پینتیس سو اور 2016 میں مزید پانچ سو افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی، جن میں دو سو خون کے کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجوہات ناقص خوراک، منشیات کا استعمال، تمباکو نوشی، اور خواتین کا شیر خوار بچوں کو دودھ نہ پلانا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر مر یض چاغی، ژوب، لورالائی، چمن، پشین، پنجگوراور گوادر آتے ہیں جو مختلف قسم کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ بروقت تشخیص سے یہ مرض قابل علاج ہو سکتا ہے لیکن تاخیر کی صورت میں مسائل پیش آتے ہیں۔ ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا ہے کہ ناقص اور غیر معیاری خوراک کے باعث اب بچوں میں بھی کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے۔ والدین سکول جانے والے بچوں کی خوراک کا خاص خیال ر کھیں اور انہیں مضر صحت چیزیں کھانے سے روکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز