شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںمہذب دنیا پاکستان کے خلاف بلوچ تحریک کی حمایت کرے: بی ایل...

مہذب دنیا پاکستان کے خلاف بلوچ تحریک کی حمایت کرے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ جمعرات کے روز آواران کے علاقے پیرا ندر چوکی پر سرمچاروں نے راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ کل رات سرمچاروں نے بسیمہ اور پتک کے درمیان دُلیڑی کے مقام پر چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)کی روٹ پر ایک پُل کو بم سے اُڑا دیا۔ اسی طرح کل مغرب کو بالگتر میں پگل کہن کے علاقے میں سی پیک روٹ پر کام کرنے والی عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ واپسی پر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ مذہبی انتہا پسند تنظیم مسلح دفاع نے سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو سرمچاروں نے مسلح دفاع کے کارندوں کو نشانہ بنایا، جو بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان اپنے اثاثے مذہبی تنظیموں کو بلوچ قومی تحریک کے خلاف استعمال کررہاہے۔ جو خطے اور دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ جس طرح پاکستان دوسرے علاقوں و ملکوں میں مذہبی شدت پسندوں کو بھیج کر وہاں امن و امان کی صورتحال خراب کرچکی ہے۔ مہذب دنیا کو چاہیے کہ وہ پاکستان و اس کے مذہبی شدت پسندوں کے خلاف بلوچ قومی تحریک کی حمایت کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز