یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںبلوچ لبریشن آرمی نے سبی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

بلوچ لبریشن آرمی نے سبی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

سبی (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج شام چھ بجے ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقے ارنڈ کے مقام پر پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ ایک گھنٹے تک جھڑپ جاری رہا۔ اس حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز