جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںبلوچ ڈاکٹرز فورم کا مرکزی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر ارشاد...

بلوچ ڈاکٹرز فورم کا مرکزی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر ارشاد بلوچ منعقد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کا مرکزی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر ارشاد بلوچ منعقد ہوا. اجلاس میں سابقہ کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے. سابقہ کارکردگی پر تفصیلی بحث ہوئ۔ اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے جن میں مختلف زونز کے آرگنائزر متفقہ طور پر انتخاب کئے گئے. کیچ زون ڈاکٹر مبارک بلوچ, لسبیلہ عبدالحمید بلوچ, خضدار ڈاکٹر سعید احمد بلوچ, آوران محمد عالم بلوچ, ڈاکٹرجمعہ بزدار ہرناہی, پنجگور کے لیےڈاکٹر مظہر بلوچ ڈاکٹر گل بگٹی ڈیرہ بگٹی, ڈاکٹر اسد بزدار لورالائی,ڈاکٹر احسان بلوچ کراچی, نصراللہ بلوچ جناح ہسپتال کراچی, ڈاکٹر ظہور مری کوہلو, ڈاکٹرنوروز خان واشک, جعفر آباد, ڈاکٹر نیاز بلوچ- ڈاکٹر رؤف بلوچ گوادر,ڈاکٹر اعظم کیھتران بارکھان ,ڈاکٹر چاکر انور خاران, ڈاکٹر حمزہ بلوچ کوئٹہ اجلاس میں BDF اورسیز کے نما یندوں کا بھی اعلان کیا گیا جس میں سلطنت اومان,ڈاکٹر غلام قادر دبئ میں ڈاکٹر مجید بلوچ اور تھای لینڈ کے لئے ڈاکٹر متین بلوچ منتخب کیے گئے جبکہ باقی زونز کا اعلان بہت جلد کیا جایگا۔
فورم کے عہداران نے امید ظاہر کی کہ تمام ذونز کے عہدار اپنے علاقوں میں فورم کو فعال بنائیں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز