Homeخبریںبلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے اہل خانہ کا ہدہ جیل کے...

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے اہل خانہ کا ہدہ جیل کے سامنے احتجاجی دھرناجاری ہے۔ بی وائی سی

شال(ھمگام نیوز) آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے اہل خانہ کی جانب سے ہدہ جیل کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے۔ یہ احتجاج جیل انتظامیہ کی جانب سے زیرِ حراست رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت نہ دینے اور اہلِ خانہ کو بنیادی حق سے محروم رکھنے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ہدہ جیل کے اندر بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کا فیس لیس ٹرائل کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ فیس لیس ٹرائل شفاف انصاف اور فئیر ٹرائل کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ زیرِ حراست رہنماؤں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کا حق دیا جائے، فیس لیس ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے اور شفاف عدالتی عمل کو یقینی بنایا جائے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ قوم اور تمام باشعور طبقات سے اپیل کرتی ہے کہ یہ وقت متحد رہنے اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا ہے۔ آج وہی رہنماؤں کی فیملیز احتجاج پر بیٹھی ہیں جو ہمیشہ ہمارے اور آپ کے حقوق، انصاف اور آواز کے لیے کھڑے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز