شال(ھمگام نیوز) بی وائی سی کی جاتی کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج چھٹے روز بھی ہدہ جیل کے اندر بی وائی سی کے رہنماؤں کا فیس لیس ٹرائل کے خلاف دھرنا جاری ہے۔پانچ روز قبل تنظیم کے رہنماؤں نے فیس لیس کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا اور اس کے خلاف جیل میں دھرنا شروع کیا، جو آج چھٹے روز میں داخل ہونے جارہا ہے۔
رہنماؤں کے دھرنے کے اعلان کے بعد تنظیم کی جانب سے تین روزہ آنلائن احتجاج کا اعلان کیا گیا جو گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے۔ اس احتجاج میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا اور فیس لیس ٹرائیل جیسے غیر آئینی عمل کے خلاف اپنے مؤقف اور تحفظات کا اظہار کیا ہے
بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ قوم، سیاسی کارکنوں، طلبہ، وکلاء، دانشوروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ فیس لیس ٹرائل کے خلاف مسلسل آواز بلند کرتے جائیں۔ یہ عمل ایک جبر زدہ سماج کے لیے مزید گھٹن کا ماحول تخلیق کرنے کے مترادف ہے۔
بلوچستان میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف اگر قانون ہی ہتھیار بن جائے تو یہ نظام کسی بھی انسان کے لیے ناقابلِ برداشت ہو جائے گا۔ اوپن کورٹ ٹرائل کے حق کے حصول تک تنظیم کے ساتھیوں کا دھرنا جاری رہے گا۔ باشعور عوام سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنی آواز بلند کرتے رہ
یں۔


