Homeخبریںبندر عباس میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان کا قتل

بندر عباس میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان کا قتل

بندرعباس ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بندر عباس شہر میں نامعلوم افراد نے ایک بلوچ نوجوان کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بندر عباس میں کام پر جانے والے بلوچ نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

 اس بلوچ نوجوان کی شناخت 17 سالہ عبداللہ ملازئی ولد حاجی عبدالغفور ساکن گرو گاؤں ہے ـ

 واضح رہے کہ عبداللہ کام کے سلسلے میں بندر عباس گیا تھا اور چند روز بعد اس کے گھر والوں کو اطلاع ملی کہ اس کی لاش بندر عباس کے مردہ خانے میں ہے۔

Exit mobile version