Homeخبریںبھارت: دکان لوٹنے کے بعد چور ناچنے لگا

بھارت: دکان لوٹنے کے بعد چور ناچنے لگا

نیو دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک ہارڈویئر دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک چور کو دکان لوٹنے کے بعد ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہارڈویئر کی دکان پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی ایک عجیب وجہ ہے۔

فوٹیج میں ایک چور کو دکھایا گیا ہے جو ہارڈویئر کی دکان کو لوٹنے کے ارادے سے اندر داخل ہوا اور لوٹنے کے بعد ناچنے لگا، پولیس نے مجرم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور فی الحال اس ’ناچنے والے چور‘ کی تلاش میں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگلی صبح جب دکان کا مالک اپنی دکان پر پہنچا تو دیکھا کہ شٹر ٹوٹا ہوا ہے، دکان میں داخل ہونے کے بعد اس نے دیکھا کہ اس کے دراز سے نقدی رقم بھی غائب تھی۔

جب اس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا تو اسے یہ عجیب و غریب فوٹیج نظر آئی، اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جوکہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Exit mobile version