Homeخبریںبھارت میں اداکار مادمپو کنجکٹن کرونا وائرس کی وجہ سے چل بسے

بھارت میں اداکار مادمپو کنجکٹن کرونا وائرس کی وجہ سے چل بسے

ممبئی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارت کے ممتاز اداکار و ہدایت کار مادمپو کنجکٹن کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق 81 سالہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار و ہدایت کار مادمپو کنجکٹن بھارتی شہر ترشور کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ اداکار کو سانس لینے میں دشواری تھی اور آج وہ دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔

آنجہانی اداکار مادمپو نے فلم کرونام کے لیے بہترین اسکرپٹ رائٹر کا نیشنل ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی کرونا وائرس کے اقسام کو عالمی ادارہ صحت نے شدید خطرناک اور جانلیوا کرار دیا ہے۔

Exit mobile version