Home خبریں بی۔آر۔اے نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

بی۔آر۔اے نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

0
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سر باز بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ہفت ولی دربار کے مقام پر تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کی حفاظت پر مامورفورسزکے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا .جس کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا ترجمان کا کہنا ہے کہ مقصد کے حصول تک ہماری کا رروائیاں جاری رہے گی۔

Exit mobile version