Home خبریں تربت میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی کال پر شٹرڈاؤن ہرتال جاری،تمام...

تربت میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی کال پر شٹرڈاؤن ہرتال جاری،تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ودکانیں سمیت بینک بند

0

تربت (ہمگام نیوز) ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کی کال پر ضلع کیچ میں شٹر ڈاؤن ہرتال کی جارہی ہے اس سلسلے میں تربت شہر کے تمام چھوٹے بڑے کارباری مراکز اور بینک بند ہیں۔

لواحقین کیساتھ ساتھ بی ایس او پجار،بی ایس او،بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حق دو تحریک نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے،شہر کی تمام سڑکیں سنسان ہیں۔

لواحقین کے ایک اعلامیے کیمطابق آج شام 5:30بجے دھرناگاہ میں ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائےگا جہاں مقررین انسانی حقوق کے حوالے اظہار خیال کریں گے۔

Exit mobile version