Homeخبریںبی ایس او آزاد کے آئین کی بحالی کیلئے رابطہ کمیٹی تشکیل...

بی ایس او آزاد کے آئین کی بحالی کیلئے رابطہ کمیٹی تشکیل

(کوئٹہ( ہمگام نیوز)  بی ایس او آزاد کے آئینی وجودکی بحالی اور تنظیم کو حقیقی بنیادوں پر منظم و فعال کرنے کیلئے آئینی زونوں ، عہدیداران اور سینئر کارکنان پر مشتمل رابطہ کمیٹی تشکیل دے دیا گیا۔ رابطہ کمیٹی تنظیم کے ممبران سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے آئینی بنیادوں پر تنظیم کاری کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دیگی ۔ بی ایس او آزادرابطہ کمیٹی کے تحت جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران تنظیم کے آئینی زونوں اور ممبران نے منظم رابطہ کاری اور بحث مباحثے کے بعد اپنے ہر دل عزیز تنظیم میں آئین کی بحالی کیلئے ایک پائیدار لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ بی ایس او آزاد کے نام کو استعمال کرنے والے ایک مخصوص گروہ کے غیر آئینی قبضہ سے تنظیم کے اداروں کو نکالتے ہوئے انہیں آئینی بنیادوں پر استوار کیا جاسکے۔ بی ایس او آزاد رابطہ کمیٹی ان تمام، زون، مرکزی و زونل عہدیداروں اور ممبران کو جو کہ کسی بھی وجہ سے رابطہ سے باہر رہے ہیں انہیں اس تاریخی عمل میں شامل ہونے اور تنظیم کی آئینی حیثیت کی بحالی کی جد وجہد میں شریک ہونے کی دعوت دیتی ہے ۔ تنظیم سے وابستہ وہ تمام زمہ دار جو کہ گزشتہ سالوں سے تنظیم کے اندر جاری آئینی بحران اور اداروں کی زوال کے تاریخی اثرات پر تشویش کا شکار ہیں ان کی اولین زمہ داری بنتی ہے کہ وہ بی ایس او آزاد کی آئینیساکھ کی بحالی کے واسطے اپنی زمہ داریوں کا احساس کریں اور تنظیم کو ایک گروہ کے ہاتھوں ختم ہونے سے بچانے کیلئے آگے آئیں۔ بی ایس او آزاد کسی مخصوص گروہ کے باجگزار نہیں بلکہ اس کی تشکیل اور تعمیر کارکنان کی قربانیوں اور بے مثال جد و جہد کے باعث ممکن ہوئی ہے آج جب تنظیم کی آئینی وجود کو ختم کیا جاچکا ہے ایسے حالات میں تنظیم کے ممبران ہی تنظیم کا تحفظ کر سکتے ہیں ۔ ممبران نے اب تک تنظیم سے جس وابستگی کا اظہار کیا ہے وہ قابل قدر ہے اسی کے بدولت ہی ایک غیر آئینی گروہ کے سامنے ممبران آج ایک لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے متحد و منظم ہیں البتہ اس عمل کو مزید وسعت دیتے ہوئے ان تمام ممبران اور زمہ داروں کو بھی اس میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے جو کہ خود کو تنظیم کے حقیقی ترجمان جانتے ہیں اور خود سے منسلک تنظیمی زمہ داریوں کا احساس رکھتے ہیں ۔ لہذا تنظیم کے تمام ممبران بشمول زونل و مرکزی عہدیداران جو کہ تنظیم کی آئینی وجود کی بحالی کے حوالے سے سنجیدہ ہیں انہیں باضابطہ رابطے اور بحث مباحثے کی دعوت دی جاتی ہے تا کہ بی ایس او آزاد کے مستقبل اور آئینی وجود کی بحالی کیلئے منظم بنیادوں پر لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز