ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیو)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نا معلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ جمعرات کی رات سرمچاروں نے بالگتر سہاکی میں پاکستان فوج کی کیمپ پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ ترجمان نے کہا کہ ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں سرکاری سرپرستی میں چند لوگ چوری ڈکیتی اور دوسری سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔ آئے دن موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ تازہ واقعات میں ایف سی چیک پوسٹ سے چند سو گز کے فاصلے پر موٹرسائیکل چھینے گئے ہیں ۔ہمیں خدشہ ہے کہ انہیں بدلے میں بلوچوں کی مخبری کا کام لیا جا رہاہے۔ ان کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی ان کرتوتوں سے باز آئیں۔ اور اسی آڑ میں بلوچ جہد کے خلاف دشمن کی صفوں میں شامل نہ ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز