شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں پٹوک میں بل نگور سے تربت جانے والے فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا حملے کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طورپر تباہ اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ترجمان نے کہا کہ 19 دسمبر کو بالگتر کے علاقے ہنگول میں ایف ڈبلیوا و کی ڈمپر گاڑی تحویل میں لیکر آپریٹر کو گرفتار کیا تھا ڈمپر گاڑی کو جلانے کے بعد آپریٹر گل زمان سکنہ وزیرستان ہماری تحویل میں تھا گل زمان کو کم عمر ہونے کی بناء پر انسانی حقوق کی بنیا د پر آج رہا کر دیا گیاہے گل زمان کے مطابق کوئٹہ میں ایف ڈبلیو او کے ٹھیکیدار نے انہیں اٹھارہ ہزار روپے تنخواہ میں کام پر رکھا تھا ایف ڈبلیو او کے افسران اور ٹھیکیداران کم عمر لڑکوں کو بھرتی کرکے اپنا استحصالی کام جاری رکھنا چاہتے ہیں مگر ہم ان بچوں کے خاندانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فورسز یا اس کے ٹھیکیداروں کی سازشوں کو سمجھ کر اپنے بچوں کو اس کھیل کا حصہ نہ بننے دیں بصورت دیگر ہم بھی ان کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے تاہم دوسری جانب سرکاری سطح پر ایسے کسی واقعہ کی تصدیق نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز