Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی...

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل بلیدہ ایف سی کیمپ اور چوکی پر خود کا ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا۔ ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہامشکے میں سرمچاروں نے نادر کو گرفتار کرکے اقبال جرم کے بعد ہلاک اور گڈانی میں 25 جون کو مشکے کے رہائشی گہرام ناز، داد محمد اور نذیر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، اس حملے میں داد محمد اور نذیر ہلاک جبکہ گہرام ناز زخمی ہوئے ۔گہرام ناز اور داد محمد آئی ایس آئی اور ایم آئی کیلئے کام کرتے ہیں اور نذیر ان کی سربراہی میں علاقے میں مخبری کرتا تھا۔ یہ تینوں بلوچ تحریک کے خلاف قابض ریاست کے آلہ کار ہیں ۔ نادر جو 18 جون کو گرفتار ہوئے تھے ، وہ گہرام ناز کا ایک اہم کارندہ تھا، اس نے دوران تفتیش گہرام ناز، دادمحمد اور نذیر سمیت کئی معتبرین کے ریاستی ایجنٹ ہونے اور ان کا بلوچوں کی اغوا و قتل کرانے کی منصوبوں میں ملوث ہونے کا ثبوت بھی دی ہے جو ریکارڈ میں موجود ہیں اور یہ کہیں پہ بھی سرمچاروں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

Exit mobile version