دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے پاکستانی فورسز و مخبر کی ہلاکت کی ذمہ...

بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز و مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملے اور ریاستی ایجنٹ کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز سرمچاروں نے آواران کے علاقے کچ میں پاکستانی آرمی کی گشتی ٹیم کی دو موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی پر حملہ کیا۔ دونوں موٹر سائیکل شدید حملہ کی زد میں آئے اور ان پر سوار چاروں اہلکار ہلاک ہوئے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ چاند رات خضدارمیں فائرنگ کرکے ریاستی مخبر اور شفیق مینگل کے دست راست عباس سکنہ صالح آباد خضدار کو ہلاک کیا۔ حملے میں زخمی ہونے کے بعد اسے آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ ہلاک ہوئے ہیں۔ وہ بلوچ فرزندوں کی مخبری اور کئی سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔ اس گینگ کے اور لوگ ریاست کیلئے مخبری اور سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔ انہیں خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی کرتوتوں سے بازآئیں، بصورت دیگر ان کا انجام بھی یہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز