Homeخبریںبی این ایم کی شعبہ انسانی حقوق کی جولائی 2022 پر مشتمل...

بی این ایم کی شعبہ انسانی حقوق کی جولائی 2022 پر مشتمل ماہانہ رپورٹ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بی این ایم کی شعبہ انسانی حقوق (پانک) کی جانب سے ماہ جولائی میں انسانی حقوق کی صورتحال کا اجمالی جائزہ لیا گیا ـ
ماہ جولائی میں پاکستانی فوج نے 46 افراد کو جبری لا پتہ کیا گیا ان میں 28 افراد کو تشدد کر کے رہا کر دیا گیا جبکہ 18 تاحال جبری لاپتہ ہیں ۔ 11 افراد کا حراستی قتل کیا گیا ، جن میں سات افراد کی شناخت ان کے لواحقین نے کیے جو پہلے ہی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدہ کیے گئے تھے ۔
پاکستانی فورسز کی پر تشد د کارروائیوں میں دو افراد ہلاک ، 6 شدید زخمی ہوئے ۔ پاکستانی فوج کے کرایے کے قاتلوں نے افغانستان میں ایک بلوچ پناہ گزین کا اعلامیہ قتل کیا جبکہ آزربائیجان میں ایک پناہ گزین کی پر اسرار حالات میں موت واقع ہوئی ، لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کی موت کی وجہ منتقل ہو سکتا ہے ۔
گذشتہ مہینے بلوچستان میں جبری لا پتہ افراد کے حراستی قتل کے حوالے سے ایک نئے باب کا اضافہ ہوا گو کہ بلوچستان میں جبر کی لاپتہ افراد کے قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد واقعات میں پاکستانی فوج کی ماتحت پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی نے جھوٹے مقابلوں میں کئی جبری لاپتہ افراد کو قتل کیا تھا لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کی کارروائی کے فوری رد عمل میں 11 جبری لاپتہ افراد کا حراستی قتل کر کے ان کو حملہ آور قرار دیا گیا ۔

12 اور 13 جولائی کی درمیانی رات کو پاکستانی فوج کے ایک اعلی عہدے دار لیفٹینٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کر کے گولی مار کر قتل کر دیا گیا جو بلوچستان میں جاری جنگ آزادی لڑنے والے بلوچ فورسز اور پاکستانی فوج کے درمیان باہمی لڑائی کا نتیجہ تھا مگر اس کے ردعمل میں پاکستانی فوج نے اپنی حراست میں جبری لا پتہ 11 افراد کو قتل کر کے انھیں مذکورہ واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ۔

ان میں سے اب تک صرف 7 افراد کی ہی شناخت ہو پائی ہے ۔ ڈاکٹر مختار بلوچ ، شهزاد بلوچ شمس ساتکزئیی، سالم کریم، محمد خان ولد فیروز خان چلگری مری ، جمعہ خان مری اور شاہ بخش مرہ شامل تھے ـ

بی این ایم کی شعبہ انسانی حقوق (پانک) جانب سے ایک مکمل و مفصل رپورٹ پی ڈی ایف کی شکل میں شائع کی گئی ہے جس کا لنک درج ذیل دیا جا رہا ہے ـ تفصیلی رپورٹ کے لیئے نیچیے دیئے گئے پی ڈی ایف لنک پر کلک کریں ـ

 

https://www.thebnm.org/single-post/paankreport-july2022

https://t.me/bnmovement/1636

https://t.me/bnmovement/1637

Exit mobile version