Homeخبریںتربت، فائرنگ سے روٹی فروش سمیت دو افراد زخمی

تربت، فائرنگ سے روٹی فروش سمیت دو افراد زخمی

کیچ (ہمگام نیوز) نواحی علاقے میں روٹی فروش پر نامعلوم مسلح کی فائرنگ سے مالک اور رہگیر زخمی ہوگئے ہیں۔ آمد اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے سنگانی سر میں ہسپتال محلہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے روٹی فروش تندور پر فائرنگ کی۔

 

فائرنگ کے نتیجے میں روٹی فروش پٹھان اور ایک رہگیر زخمی ہوگیا ہے۔ روٹی فروش کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Exit mobile version