تربت(ہمگام نیوز) تربت کوئٹہ شاہراہ بالگتر کے مقام پر ایک شخص کے قتل بعد دوسرے دن بھی بلاک کیا گیا ہے ۔
اطلاع مطابق اکرام یعقوب کے لواحقین نے بالگتر نلی کے مقام پر تربت پنجگور کوئٹہ شاہراہ بلاک کردی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افرادکی فائرنگ سے اکرام ولد یعقوب ساکن بالگتر ہلاک ہوئے تھے لواحقین کا کہنا ہے کہ ابھی تک واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
جس کے خلاف لواحقین نے احتجاجاً سڑک بلاک کردی ہے جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
تربت تا کوئٹہ شاہراہِ تاحال بند، چھوٹی بڑی سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے گدروشیا پوائنٹ کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیچ کی جانب سے اگر یقین دہائی کی گئی تو دھرنا ختم کرنے کیلئے سوچا جاسکتا ہے۔


