Homeمسنگ پرسنزتربت اور گوادر سے بلوچ اسٹوڈنٹ سمیت 2 نوجوان فورسز کے ہاتھوں...

تربت اور گوادر سے بلوچ اسٹوڈنٹ سمیت 2 نوجوان فورسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

کیچ، گوادر (ہمگام نیوز) پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان کے شہر کیچ اور گوادر سے ایک نوجوان بلوچ طالب علم سمیت 2 افراد کو فورسز اور خفیہ ایجنسیاں اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کرگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق تربت، کیچ کے نواحی گاؤں آپسر میں فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے رات گئے 2 بجے گھروں پر دھاوا بول دیا اور نوجوان طالب علم حیات بلوچ ولد جمعہ کو اغواء کرکے جبری طور پر گمشدہ کردیا۔

حیات بلوچ جیولوگی کا اسٹوڈنٹ ہے جب کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے ایگریکلچر، واٹر اور مرین سائنس سے گریجویشن کرچکے ہیں۔

طالب علم حیات جمعہ کی جبراً گمشدگی پر بلوچ سیاسی حلقوں میں شدید تشویش پایا جاتا ہے جب کہ سابقہ ٹوئٹر “ایکس” پر انکی بازیانی کے حوالے سے مہم جاری ہے۔

دریں اثناء گمشدگی کے دیگر ایک واقعے میں گوادر سے سمیر حمزہ نامی ایک نوجوان کو پاکستانی فورسز کے اہلکار اغواء کرکے جبراً لاپتہ کرچکے ہیں۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ سمیر حمزہ 2 بار اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا شکار رہ چکے ہیں۔

Exit mobile version