Homeخبریںتربت: تربت سے ماں، بیٹی قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

تربت: تربت سے ماں، بیٹی قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

کیچ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے شہر کیچ میں گذشتہ شب دو خواتین کو قابض پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تربت کے علاقے آسکانی بازارسے دو خواتین کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر لاپتہ کردیا گیا۔

لاپتہ ہونے والے دونوں ماں بیٹی ہے جنکی شناخت حلیمہ ولد گہرام اور نور خاتون زوجہ گہرام کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو رات گئے جبری لاپتہ کر دیا گیا ،جس کے بعد دونوں کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی۔

Exit mobile version