Homeخبریںتربت: درمکول پیدرک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، تین افراد ہلاک

تربت: درمکول پیدرک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، تین افراد ہلاک

تربت (ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تربت کے علاقے درمکول پیدرک میں بدھ کے روز نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی شناخت شاہ بیگ ولد سردار عزیز، امان اللہ ولد شیر محمد اور الطاف حسین ولد مراد کے ناموں سے کی ہے۔ حکام کے مطابق تینوں افراد فائرنگ کے باعث جانبر نہ ہوسکے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شاہ بیگ سردار عزیز کا بیٹا تھا۔ سردار عزیز اور اس کے بیٹوں کے حوالے سے ماضی میں یہ الزامات سامنے آتے رہے ہیں کہ وہ حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والے ایک مسلح “ڈیتھ اسکواڈ” کی قیادت کرتے ہیں۔

واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔ ناہی کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز